بانجھ پن کے لئے چند مفید ٹوٹکے مندرجہ ذیل پیش کئے جارہے ہیں، ان پرعمل کریں:
زنانہ بانجھ پن کا علاج اور خاتمہ:
بعض عورتیں اولاد سے محروم ہوتی ہیں۔ اولاد کے حصول میں ہزاروں روپے خرچ کر دیئے جاتے ہیں ، لیکن کہیں امید نظر نہیں آتی۔ ایسی عورتوں کے لئے ایک آسان لیکن بے حد مفید نسخہ درج کیا جارہا ہے، جس پر عمل کر کے خواتین یقیناً اپنی خوشیوں کو حاصل کر سکتی ہیں اور اپنی زندگی کو سکون سے آشنا کرسکتی ہیں۔
نسخہ نمبر (۱) کی ترکیب تیاری و استعمال:
دستور کے سیاہ پھول لیں، انھیں کسی سایہ دار جگہ میں خشک کریں اورانھیں پیس کر محفوظ کر لیں۔ حیض سے فراغت پا لینے کے بعد ایک سو اکیس ملیگرام لےکر چار سو چھیاسی ملیگرام شہد میں ملا کر چاٹ لیا کریں ، اوپر سے تھوڑا سا نیم گرم بھینس کادودھ پی لیا کریں، انشاء اللہ جلد حمل وضع ہوگا۔
نسخہ نمبر (۲) کی ترکیب تیاری و استعمال:
کیلے کی اوپر کی بانجھ پھلیاں جو اکثر گر جاتی ہیں پانچ یا سات عدد لے کر شولنگی کے پانچ سے سات بیجوں کے ساتھ حیض کے تیسرے دن بانجھ عورت کو کھلانے سے ایک دو مہینہ میں اس کا بانجھ پن جاتا رہتا ہے۔ جب تک مطلب حل نہ ہو ہر مہینے میں چار پانچ روز تک اسے کھلانا چاہئے۔
نسخہ نمبر (۳) کی ترکیب تیاری و استعمال
بعض دفعہ بچے دانی میں کوئی خرابی ہو جانے کے باعث حمل نہیں ٹھہرتا، شہد کو دودھ یاپانی میں حل کر کے روزانہ استعمال کرنے سے بانجھ پن میں فائدہ ہو سکتاہے۔
لڑکی کے بجائے لڑکا پیدا کرنے کا طریقہ:
جن عورتوں کے ہاں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں انہیں اگر استقرار حمل کے ایک ماہ بعد سے کچا کدو مع بیجوں کے مصری کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں اور تیسرے ماہ کے آخر تک جاری ر کھیں تو لڑکی کے بجائے اکثر لڑکا پیدا ہوتا ہے۔ یہ تجر بہ پچاس فیصد کامیاب رہا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں